رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں حیدرآباد رینج پولیس سے مقابلوں میں 29 کرمنلز ہلاک ہوئے، ڈی آئی جی حیدرآبادثناء اللہ عباسی،

جن میں سے 2 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم تھے، شاہراہوں پر لوٹ مار کرنے والے گینگز کا خاتمہ کر کے 42 ہائی وے رابرز کوگرفتار کیا گیا، 23 بھتہ خوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، 23 اغواء کنند گان کو گرفتار کر کے مغویان کو با حفاظت بازیاب کرایا گیا، 3 اشتہاری ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 23:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ڈی آئی جی حیدرآبادثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں حیدرآباد رینج پولیس سے مقابلوں میں 29 کرمنلز ہلاک ہوئے جن میں سے 2 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم تھے، شاہراہوں پر لوٹ مار کرنے والے گینگز کا خاتمہ کر کے 42 ہائی وے رابرز کوگرفتار کیا گیا، 23 بھتہ خوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، 23 اغواء کنند گان کو گرفتار کر کے مغویان کو با حفاظت بازیاب کرایا گیا، 3 اشتہاری ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس اور عام عوام کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے 8 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد ثناء اللہ عباسی نے جمعہ کو ایس ایس پی آفس حیدرآبا دکا دورہ کیا جہاں ایس ایس پی عرفان بلوچ نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں کلاشنکوف، ، رپیٹر، رایئفلیں، ڈبل بیرل گنز، پستول، چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں، ٹرک، وین، موبائل فونز اور بھاری مقدار میں چھینا ہوا سامان برآمد ہوا ہے، افغانی و دیگر غیر قانونی تارکین وطن کے خلا ف کاروائی کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 215 غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیاجبکہ اس دوران 198 اشتہاری ملزمان اور 5174 مفرور روپوش ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ ضلع حیدرآباد میں قیام امن کے لئے ٹارگیٹڈسرچ آپریشن اور دیگر عملی اقدامات کے نتیجے میں بہتر ہوتی ہوئی صورتحال سے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، انہوں نے حیدرآباد پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد بھی دیں،ڈی آئی جی حیدرآبادثناء اللہ عباسی نے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ ، ایس پی ہیڈکوارٹر محمد راشدہدایت ،انچارج کرائم انویسٹی گیشن سیل سب انسپکٹر منیر احمد عباسی ، ہیڈ کانسٹیبل اسلام الدین، کانسٹیبل دانش خاصخیلی، ایس ایچ او حالی روڈ سب انسپکٹرنثار احمد شاہ ، سپاہی منصور احمد، مٹھو خان، محمد رفیق اور خمیسو خان، ایس ایچ او قاسم آباد، سب انسپکٹرگلشن مہر، اے ایس آئی الہیار تنیو، اے ایس آئی مبارک لاشاری، ہیڈ کانسٹیبل شفیع محمد سو لنگی، ایس ایچ او راہوکی انسپکٹر فضل حسین زرداری، سپاہی محمد خان، غوث بخش، ایس ایچ او اے سیکشن سب انسپکٹر حسن علی عابدی، سی آئی اے انچارج حیدرآباد محمد اسلم لانگاہ، سب انسپکٹر غلام رضا مری اے ایس آئی اویس لاشاری، اے ایس آئی عبدالکریم چھچھر، اے ایس آئی غلام علی دل، ہیڈ کانسٹیبل انور خٹک،سپاہی علی ڈنو ملاح، ایس ایچ او بی سیکشن سب انسپکٹر طاہر مغل، سب انسپکٹر نذر حسین لاشاری، سپاہی انتظار الحق، سپاہی گلزار خان، ڈرایئور طارق کو شاباش اورتعریفی اسناددیں ۔

متعلقہ عنوان :