سردار جاوید ایوب کی قیادت پر اعتماد ، چودھری محمد بشیر ساتھیوں سمیت (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) آزادکشمیر کے وزیر جنگلات و وائلڈ لائف سردار جاوید ایوب کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں چوہدری محمد بشیر ساکنہ ڈنہ ڈنگے بیگی ،محمد رحمان،محمد نزیر چوہدری ساکنہ ڈنہ،محمد شفیع دوکاندار ،سید منیرحسین شاہ ، سید تلاوت حسین شاہ،غلام سرور ساکنہ ڈنہ ، محمد رفیع، چوہدری محمد نزیر ساکنہ ٹونڈی ،چوہدری والی الرحمان ساکنہ دولیاڑ،محمدمسکین قریشی ساکنہ دولیاڑاور محمد سلیمان شامل ہیں۔

اس موقع پر ان معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے ہم اتفاق نہیں کرتے کیونکہ مسلم لیگ ن نے حلقہ کوٹلہ کے عوام کو اندھیروں میں رکھتے ہوئے صرف محرومیاں ہی ایجاد کی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے ان تمام اشخاص کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی پی پی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنان کی عزت نفس اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سرگرم رہی اور رہے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر کارکن قابل عزت ہے یہاں غریب اور امیر ، چھوٹے اور بڑے کا کوئی تفرق نہیں ہے۔ بلا شعبہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اقدامات سنہری اصولوں کے مطابق اور بلا تخصیص ہیں۔ اس موقع پرصدر یو سی مچھیارہ ظفر حسین شاہ،سید امجد شاہ، ڈاکٹر محمد یوسف اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :