تحریک حریت کی طرف سے پلوامہ اور سرینگرکے سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا

اتوار 21 دسمبر 2014 16:40

سرینگر(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کی سینٹرل ریلیف کمیٹی نے ہفتے کے روز پلوامہ اور سرینگر کے علاقے شالہ ٹینگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

سرینگر سے جاری ایک بیان میں تحریک حریت کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ریلیف کمیٹی کااجلاس کمیٹی کے چیئرمین پیر سیف اللہ کی قیادت میں منعقد ہواجس میں موجودہ اسٹاک کا جائزہ لیا گیا اوران لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے مصیبت زدہ بھائیوں کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کی۔

کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی کہ سیلاب زدگان سردیوں کے اس موسم میں انتہائی پریشان حال ہیں اور ان کو گرم کپڑوں اور دیگر سامان کی سخت ضرورت ہے۔ کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی کہ تحریک حریت کی سینٹرل ریلیف کمیٹی کے دفتر میں متاثرین کی مدد کے لیے اپنے عطیات جمع کرائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تحریک حریت کے ارکان نے ضلع پلوامہ اور سرینگر میں امدادی کاروائیاں جاری رکھیں۔ اجلاس میں نائب چیرمین محمد یوسف مجاہد،راجہ معراج الدین اور عبدالحمید ماگرے نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :