سید علی گیلانی کی حریت رہنماکے گھر پر بھارتی فوج کے باربار چھاپوں کی مذمت

سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہیں ہے  فورم سید علی گیلانی

اتوار 21 دسمبر 2014 16:40

سرینگر(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی زیر قیادت فورم نے بھارتی فوج کی طرف سے تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنمامحمد شفیع وگے کے پہلگام میں گھر پر بار بار چھاپے مارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہیں ہے اور یہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔

سرینگر سے جاری ایک بیان میں فورم کے ترجمان نے کہا کہ گاوٴں اوردیہات میں بھارتی فوج آج بھی نہ صرف عام لوگوں کو تنگ او رہراساں کررہی ہے بلکہ سیاسی کارکنوں کو خاص طور پر نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز دیہات میں جہاں تحریک حریت کے ارکان سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں بھارتی فوجی انہیں کیمپ پر بْلاتے ہیں اور وہاں ان کی مارپیٹ کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تر جمان نے کہاکہ محمد شفیع وگے ایک سیاسی کارکن ہیں اور وہ کسی خفیہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج کے چھٹی سنگھ پورہ کیمپ سے وابستہ 7آرآر کے اہلکار ان کے گھر پر بار بار چھاپے مارکر اْن کے چھوٹے بچوں کو ہراساں اور خوف زدہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔دریں اثناء بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نیجیل میں نظربند تحریک حریت کے سوپور کے رہنما عبدالغنی بٹ کی قریبی رشتہ دار کی رحلت پر تعزیت کی ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے اللہ سے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :