آسیہ اندرابی کابارہمولہ جیل میں نظربند حریت پسندوں کی حالت زار پر اظہارتشویش

مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈرامہ ختم ہونے کے باوجودحریت پسند نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جارہاہے ترجمان

اتوار 21 دسمبر 2014 16:40

سرینگر(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بارہمولہ جیل میں طویل عرصے سے نظربند حریت پسند نوجوانو ں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابض انتظامیہ کی انتقام گیری قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرینگر سے جاری ایک بیان میں آسیہ اندرابی نے کہا کہ بارہمولہ کی جیل میں نظربند حریت پسندوں جاوید احمد گوجری، عبدالرشید میر، عبدالقیوم نجار، ہارون احمد شیخ، عاصم امین شیخ، عاشق قادر، عمران نجار، عدنان رشید، اشفاق راجہ، اعجاز گجری، ماجد گڑی، سمیر گجری، گاشہ، اویس کبیرکی صحت سخت خراب ہے لیکن قابض انتظامیہ کی طرف سے انہیں کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

آسیہ اندرابی نے ان نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ادھر جموں وکشمیرمسلم لیگ کے ترجمان نے مختلف جیلوں اور بھارتی پولیس تھانوں میں نظربند سینکڑوں حریت پسندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈرامہ ختم ہونے کے باوجودحریت پسند نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :