اقوام متحدہ میں حق خودارادیت سے متعلق قرارداد کی منظوری سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،یوسف نقاش

امید ہے مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو مذکورہ قرارداد کی مدد سے انصاف ملنے کا مواقع فراہم ہوگا  بیان

اتوار 21 دسمبر 2014 16:42

سرینگر(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس جموں وکشمیر کے رہنما اور اسلامک پولٹیکل پارٹی کے چےئرمین محمدیوسف نقاش نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوموں کے حق خود ارادیت سے متعلق پاس کی گئی قراداد کو دنیا کی مغلوب قوموں کے لئے نہایت حوصلہ افز قراردیا ہے ۔ سرینگر میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف نقاش نے امیدظاہر کی کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو مذکورہ قرارداد کی مدد سے انصاف ملنے کا مواقع فراہم ہوگا ۔

انہوں نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم تمام آزادی پسندوں کے لئے کامیابی کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قرارداد سے مقبوضہ کشمیر کے مغلوب اور مظلوم عوام کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں ۔حریت رہنمانے کہا کہ بھارت کو کشمیر کے حوالے سے غیر منصفانہ اور ضد پر مبنی پالیسی ترک کرکے اس قرادادوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کو اقوام عالم کی رائے کا احترام کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے عوام کے غضب شدہ حقوق کی بحالی اور ان کو آزاد ی دینے پر آمادگی کا اظہار کرنا ہوگا ۔

حریت رہنمانے پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرسے متعلق ان کا بیان صداقت پر مبنی ہے اور انہوں نے جن تاریخی حقائق کا اظہار کیا ہے ان سے انکار ممکن نہیں ۔نقاش نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے اپیل کی کہ وہ اس قرار داد پر عمل درآمد کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ مظلوم کشمیریوں کو حق آزادی نصیب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :