پاک فوج،محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجرکاری مہم24دسمبر کو چکوٹھی سیکٹر میں شروع ہو گی

پیر 22 دسمبر 2014 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) پاک فوج،محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجرکاری مہم24دسمبر کو چکوٹھی سیکٹر میں شروع ہو گی۔انتظامات مکمل،اساتذہ، والدین،طلبہ وطالبات اور سول سوسائٹی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔عسکری حکام فوجی جوانوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران بھی مہم میں شرکت کرینگے۔شجرکاری مہم کامیاب بنانے کے لیے پاک فوج کی طرف سے تعلیمی اداروں میں شجرکاری کی اہمیت وافادیت پر لیکچرز بھی دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے 24دسمبر کو شجرکاری مہم کا آغاز ہو رہا ہے اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری اور شجر پروری کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری رکھا ہوا ہے تاہم شجرکاری اور شجر پروری کیلئے محکمہ جنگلات کے تعاون سے گزشتہ سالوں سے ایک حکمت عملی اختیار کی گئی ہے تاکہ شجر کاری مہم سے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم کے حوالہ سے بتایا جاتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پاک فوج اور محکمہ جنگلات نے لیکچرز کا اہتمام جاری رکھا تاکہ مہم زیادہ بہتر انداز سے چلائی جا سکے۔ایکس سروس مین سوسائٹی آزاد کشمیر کے صدر میجر گل زمان خان ضلع ہٹیاں بالا سے مرکزی نائب صدر میجر علی زمان ضلعی صدر ہٹیاں بالا کیپٹن سعید نے چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجرکاری مہم کو دورس نتائج کا حامل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چکوٹھی سیکٹر میں شجرکاری اور شجر پروری کے حوالہ سے اقدامات ریاست بھر کیلئے قابل تقلید نمونہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :