کراچی، پولیس افسران کو افغانستان کے نمبرز سے دھمکیوں کا انکشاف
پیر 22 دسمبر 2014 23:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) کراچی میں پولیس افسران کو افغانستان کے نمبرز سے دھمکیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دھمکیاں کالعدم تنظیموں کی جانب سے دی جا رہی ہیں۔ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف پولیس افسران کو افغانستان کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق دھمکیاں ان پولیس افسران کو دی گئی ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف زیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔
پولیس افسروں نے نمبروں کی لوکیشن حاصل کرنے کے لئے حساس ادارے سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکیاں پاک افغان بارڈر کے قریب موجود دہشت گردوں نے دیں۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے بھی حساس اداروں سے رابطہ کر لیا ہے جبکہ دھمکیوں کے باعث پولیس افسران کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.