وزیراعظم اور وزیراطلاعات کا نوسیری میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

بدھ 24 دسمبر 2014 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے نوسیری کے مقام پرنیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ میں کام کرنے والے 3پاکستانی اور ایک چائنیز کے تعمیراتی کام کے دوران گرنے سے ہلاگت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حادثہ میں جو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔دریں اثناء آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے نوسیری کے مقام پر نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ میں کام کرنے والے 3پاکستانی اور ایک چائنیز کے ہلاک ہونے پر گہرے دکھ و درد اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :