سرینگر ، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے استعفیٰ دے دیا،ٹوئٹر پر پروفائل بھی تبدیل

بدھ 24 دسمبر 2014 23:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیج دیا۔ عمرعبداللہ نے ٹوئٹر پر اپنا پروفائل بھی تبدیل کرلیا۔مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے نام نہاد انتخابات میں اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ گورنر این این ووہرا کو پیش کردیا ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

نیشنل کانگریس نے انتخابات میں سترہ اور محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی نے 28 نشستیں حاصل کی ہیں۔ عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ وہ خوش ہیں۔2002 میں انہوں نے 28 اور محبوبہ مفتی کی جماعت نے 16 نشستیں لی تھیں 28 نشستوں کے باوجود وہ اپوزیشن میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے محبوبہ مفتی کی خاموشی اور میڈیا پر کوئی ردعمل نہ دینے پر بھی تنقید کی دوسری جانب محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت سازی کی کوئی جلدی نہیں ۔