بینظیر بھٹوشہید کی طویل جدوجہد سے ملک کو جمہوریت نصیب ہوئی، میاں عبدالوحید
جمعہ 26 دسمبر 2014 16:32
آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے کہا پیپلز پارٹی جمہوریت کی کسٹوڈین ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی طویل جہد جہد کے بعد ملک کو جمہوریت نصیب ہوئی ہے۔ جمہوریت کو بچانے کے لئے پارٹی سربراہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سازشوں کا سامنا کرتے ہوئے ناکامی سے دوچار کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے خلاف جتنی طاقت کا استعمال ہوا ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ہم نے سیاہ آمریتوں کا سامنا کیا ہے لیکن عوام کے اقتدار کے لئے کوئی سودے بازی نہیں کی ہے۔
جمہوریت انسانیت کی فلاح کے لئے موجودہ دور میں بہترین راستہ ہے جمہوریت انسانوں کی آزادیوں اور بنیادی حقوق کی فراہمی کی علمبردار ہے۔آمروں نے ہر دور میں ملک کو توڑا ہے ملک کو دہشت گردی منشیات جرائم کی دلدل میں پھنسا کر بھاگنے کو نجات سمجھی لیکن سیاستدانوں نے زخموں سے چور ملک کی زخموں پر مرہم رکھا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے دولخت پاکستان کو آئین عطا کیا اسکی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے ایٹمی پاکستان کی بنیاد رکھی ملت اسلامیہ کو متحدکرنے کے لئے اسلامی امہ کو ان کا بھولا ہوا ملت کا سبق یاد دلایا جس کی پاداش میں فوجی آمر نے ان کا عدالتی قتل کیا ان کی بہادر بیٹی سپہ سالار محترمہ بے نظیر بھٹو نے ان کے پیپلز پارٹی کے عوامی منشور اور عوام کے قتدار کے حصول تک جہد جہد جاری رکھی انکی شہادت سے پاکستان کو مضبوط جمہوریت نصیب ہوئی ہے جس دہشت گردی کو آج ختم کرنے کی بات ہورہی ہے محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس کی نشان دہی1997 میں کی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.