مقبوضہ کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ، لیہہ میں درجہ حرارت منفی 17درجے سینٹی گریڈ تک گر گیا

اتوار 28 دسمبر 2014 14:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔لیہہ میں درجہ حرارت منفی 17درجے سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ لیہہ میں رواں موسم سرما کے دوران یہ کم ترین درجہ حرارت ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.7ڈگری سینٹی گریڈ اور گلمرک میں منفی 3.7ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔ سڑک پر کورے کی تہہ کے باعث بہت کم ٹریفک دیکھنے میں آئی۔

متعلقہ عنوان :