سانحہ پشاور کے قاتل دہشت گرد ،تھر پارکر اور سرگودھا میں مرنیوالے بچوں کی قاتل سندھ اور پنجاب حکومتیں ہیں‘ راضیہ نوید ،
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مہنگائی کم نہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے ‘ صدر عوامی تحریک شعبہ خواتین کا اجلاس سے خطاب
پیر 29 دسمبر 2014 21:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے قاتل دہشت گرد جبکہ تھر پارکر اور سرگودھا میں بھوک اور ادویات نہ ہونے کے باعث مرنے والے بچوں کی قاتل سندھ اور پنجاب کی حکومتیں ہیں ۔شدید سرد موسم میں گیس کی بندش کی وجہ سے گھروں کے چولہے بند اور فیکٹریوں کی تالہ بندی ہو رہی ہے ۔
وفاق اور پنجاب کی حکومتیں اس بحران کو ختم کرنے میں ناکام ہو گئیں ۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے مشاورتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔جبکہ اس موقع پر گلشن ارشاد،افنان بابر،قرة العین فاطمہ،نبیلہ یوسف و دیگر بھی موجود تھیں۔مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر گیس بحران ختم اور جنوری ،فروری کے مہینوں کو شدید سردی کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی مبرا کیا جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.