پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے مظفرآباد میڈیکل کالج میں نئے سال کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی

منگل 30 دسمبر 2014 17:42

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے مظفرآباد میڈیکل کالج میں نئے سال کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے ۔اس بات کا اعلان وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے عائد پابندی ختم کرانے کے لیے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے خصوصی کر دار اد اکیا ۔ انہوں نے مظفرآباد میڈیکل کالج میں داخلے پر عائد پابندی ختم کرنے پر پی ایم ڈی سی کے چیئرمین اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالج مظفرآباد میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جسے موجودہ حکومت نے ختم کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :