جنوری کے ابتدائی تین ہفتوں میں بھی ملک بھر میں زیادہ تر موسم خشک اور سردرہنے کے امکان،

بارشیں ہونے کی کوئی توقع نہیں،پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:19

جنوری کے ابتدائی تین ہفتوں میں بھی ملک بھر میں زیادہ تر موسم خشک اور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے ابتدائی تین ہفتوں کے دوران بھی ملک بھر میں زیادہ تر موسم خشک اور سردرہنے کے امکان ہے اور کوئی بارشیں ہونے کی توقع نہیں جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 27ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے کراچی اور اس کے مضافات میں شما ل مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37فیصد ہے۔