سرینگر، راجوری میں پرسرار دھماکے کے نتیجے میں کم عمر لڑکا جاں بحق

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع راجوری کے علاقے دھرہال میں پر اسرار دھماکے میں کم عمر لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منطور احمد نامی لڑکا دھرہال کے گاؤں تھنہ منگ میں اپنی بکریا ں چرا رہا تھا کہ دھماکہ کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیریا چک میں محاصرے اور تلاشی کی مشرکہ کارروائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :