محکمہ پاور ڈویلپمنٹ نیلم میں بڑے پیمانے پر کرپشن،کنڈل شاہی پاور ہاؤس کی ٹربائن صرف دودن کام کرنے بعد خراب

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:28

نیلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) محکمہ پاور ڈویلپمنٹ نیلم میں بڑے پیمانے پر کرپشن،32لاکھ کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجودکنڈل شاہی پاور ہاؤس کی ٹربائن صرف دودن کام کرنے بعد خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ اندھیرے میں دوبارہ ڈوب گئے، مذکورہ ٹربائن کی مرمتی کے نام پر قبل ازیں بھی محکمہ کے اہلکاروں نے فائل ورک میں کروڑوں روپے خرچ کئے لیکن ٹربائن کی نذر صرف چند لاکھ ہی ہوسکے بقیہ رقم محکمہ کی نیلم اور مظفرآباد میں موجود انتظامیہ ہڑپ کر گئی ٹربائن کی خرابی کے باعث کنڈل شاہی اور گردو نواح کے عوام تاریکی میں نظام زندگی چلانے لگئے دن میں صرف چند گھنٹے بجلی باقی دن اندھیرے میں کاروبار بری طرح ٹھپ ہوچکے ہیں گزشتہ کئیں سالوں سے ٹربائن کی مرمتی کے نام پر محکمہ کی انتظامیہ قومی خزانے کو دھیمک کی طرح چاٹ رہی ہے لیکن ٹربائن کی بار بار خرابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں چیف سیکرٹری وزیر اعظم فوری نوٹس لیں اہلیان کنڈل شاہی کی دہائی۔

متعلقہ عنوان :