آزاد کشمیر حکومت کرپٹ ،نااہل ہے میں اس کے لاف علم بغاوت بلندکر چکا ہوں ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

بدھ 14 جنوری 2015 17:13

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت انتہائی کرپٹ اور نااہل ہے میں اس حکومت کے خلاف علم بغاوت بلندکر چکا ہوں اور اب اس انتہائی بدعنوان وزیر اعظم اور حکومت سے عوام کو نجات دلوا کر ہی دم لوں گا میری وزارت عظمی کے دوران کسی وزیر کی یہ جرات نہیں تھی کہ وہ کسی سرکاری افسر یا سیکرٹری کے خلاف کوئی بات کر سکتا یا ان کی طرف آنکھ بھی اٹھا کر دیکھ سکتا وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری کی موجودگی میں کیبنٹ میٹنگ کے دوران ایک وزیر نے آزادکشمیر حکومت کے سینئر سیکرٹری کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا ہے اس سے پوری دنیا میں کشمیریوں کی بدنامی ہوئی ہے جناح ماڈل ٹاؤن سکینڈل سے لے کر دیگر بڑے بڑے ایشوز پر میں نے دستاویزی حقائق کی روشنی میں کرپشن کی نشاندہی کی ہے اور اب اس نااہل بدعنوان حکومت کے خلاف فیصلہ کن اننگز شروع کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کے بعد گورنر راج کا نفاذ ثابت کر رہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بوکھلا چکے ہیں ہم نے لندن ملین مارچ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے اور ہر سال ہم برطانیہ میں ملین مارچ کیا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :