سید علی گیلانی نے بھارتی یوم جمہوریت کے موقع پر مقبوضہ علاقے میں ہڑتال کی کال دیدی

جمعہ 16 جنوری 2015 16:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریت کے موقع پر مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دیدی ۔سید علی گیلانی نے نئی دلی میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت اپنے آپ کو دنیا کی بڑی جمہوریت کے طور پر پیش کر رہا ہے لیکن اسکے جمہوری دعوے جموں وکشمیر میں بے نقاب ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے دشمن نہیں اور نہ ہی وہ بھارتی حدود کے اندر یوم جمہوریت کی تقریبات منانے کیخلاف ہیں لیکن جموں وکشمیر پر اس نے طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے لہٰذا وہ یہاں اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا۔

سید علی گیلانی نے کہاکہ اقوام متحدہ دنیا کی ہر قوم کے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور اس حق کو ہر انسان کے پیدائشی حق کے طور پر تسلیم کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے قومی اور عالمی سطح پر کشمیر میں رائے شماری کرانے کا وعدہ کیاتھا لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گیا اور اس نے کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت گزشتہ 67برس سے دبا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :