کوئی دہشتگرد پسندیدہ نہیں، امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے:جنرل راحیل شریف
جمعہ 16 جنوری 2015 21:04
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شدت پسندی کیخلاف بلا امتیازجنگ جاری ہے لیکن خطے میں دیر پا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز میں خطاب کرتے ہو ئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کو ہمارے حالات سمجھنے کی ضرورت ہے،پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنے مفادات کا مکمل تحفظ کرنا چاہتے ہیں،کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان جامع منصوبہ ہے جس سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ضرب عضب کے بارے میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،دہشتگردوں کے درمیان کو ئی امتیاز نہیں کررہے،کوئی دہشتگرد ہمارا پسندیدہ نہیں ہے۔انہوں نے برطانیہ سے آئی ڈی پیز کی مالی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ جنگ: امریکہ میں مظاہرین کے خلاف ’طاقت کے استعمال‘ پر تشویش
-
اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر اتفاق کریں، گوتریش کی اپیل
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.