شہدائے پشاور کے نام سے منسوب شجر کاری مہم کے دوران 37لاکھ پودے لگائے جائینگے، وزیر جنگلات آزادکشمیر
جمعرات 22 جنوری 2015 16:04
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) آزادکشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ شہدائے پشاور کے نام سے منسوب شجر کاری مہم کے دوران 37لاکھ پودے لگائے جائینگے،جب کہ پہلی مرتبہ میڈیا،سول سوسائٹی،این جی اوز اور دیگر نمائندہ طبقات سجر کاری کے عمل میں شمولیت سیمت تھرڈ پارٹی مانیٹرینگ کر کے حکومت کو رپورٹ دینگے، گزشتہ 60سالوں کے دوران ہونیوالی شجر کاری پر پی ایف آئی کی تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ57فیصد کامیابی حاصل ہوئی نوجوان نسل کی قربانی کو درختوں کی صورت میں صدیوں یاد رکھا جائے گا مختلف طبقات اور اداروں کو شجر کاری مہم میں شامل رکھ کر پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے جنگلات کے وسائل کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی سے کام کرنا ہو گا پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے رونماء ہونے سے انسانی زندگیوں پر بھیانک اثرات پڑ رہے ہیں خشک سالی کے باعث آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہیں ریاست کے وسائل وسیع ہوں تو لکڑی کا ایندھن کے طور پر استعمال روک کر متبادل فراہم کر سکتے ہیں 9فروری کو شجر کاری مہم کا افتتاح وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ آزاد کشمیر میں تحفط ماحولیات کے لیے کوشاں تنظیم (ایکو)کے صدر آصف رضا میر ، سیکرٹری جنگلات فرحت علی میر ، ناظم اعلیٰ جنگلات شفیق الرحمن ، چوہدری عبدالقیوم بھی موجود تھے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.