مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل تلاشی کی کارروائیاں تیز ،کشمیریوں کوشدید مشکلات کاسامنا

جمعہ 23 جنوری 2015 17:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جس سے کشمیریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے اور 26جنوری کی تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ محاصروں اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

سرینگر کے گھنٹہ گھر،جہانگیر چوک، بڈشاہ چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، ڈلگیٹ اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ راہگیروں ، گاڑیوں اورمسافروں کی چیکنگ اورلوگوں کی شناخت پریڈ کرائی جا رہی ہے ۔ لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھنے کیلئے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ سرینگر میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اور مسافروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہیں ۔بخشی سٹیڈیم جہاں یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب منعقد ہو گی کے گرد بھارتی فوجیوں ،پولیس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے اور سٹیڈیم کی طرف جانے والی تمام سڑکیں سیل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :