زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیاف فراہم کی جائیں گی  وزیر اطلاعات بازل نقوی

آزادکشمیر میں زرعی شعبہ کے اندر بہتری کے ذرائع موجود ہیں زمیندار اپنی زمین آباد کریں  تقریب سے خطاب

اتوار 1 فروری 2015 16:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) آزادکشمیر کے وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیاف فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ معاشی طور پر مضبوط ہوسکیں اس حوالہ سے پھلدار پودہ جات کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے جس سے بیروزگاری کے خاتمہ اور خطے کو معاشی ترقی میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پھلدار پودہ جات کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جس سے سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہلا وقار ،ناظم اعلیٰ زراعت راجہ طارق مسعود ،امتیاز اعوان ،آمنہ رفیع ،آصف رضامیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیر زراعت سید بازل علی نقوی اور سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہلا وقار نے پھلدار پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا وزیر زراعت نے کہا کہ آزادکشمیر میں زرعی شعبہ کے اندر بہتری کے ذرائع موجود ہیں زمیندار اپنی زمین آباد کریں اور پھلدار پودے لگا ئیں تو سبزیاں آگائی جائیں جس سے خطہ کی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان معاشی طور پر پر خود کو مضبوط بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ اس سلسلہ میں زمینداروں کے یوسی سطح پر کنونشن منعقد کرے تاکہ زمینداروں کو جدید ٹیکنالوجی کیساتھ بھرپور معاونت فراہم کی جائے ۔سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہلا وقار نے کہا کہ زراعت کو ترقی دیگر ہم خطہ کو خوشخا ل بنا سکتے ہیں ۔اس سلسلہ میں حکومتی ترجیحات کی روشنی میں بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :