بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آستین کے سانپ نکلے‘مشیران وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 6 فروری 2015 16:03

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) وزیر اعظم کے مشیران چوہدری حق نواز ، ذکااللہ جوشی ، سکندر بخاری اور زبیرل جرال نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آستین کے سانپ نکلے پی پی پی کا نام استعمال کرکے انھوں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی حکومت کو بلیک میل کرنے کا کوئی حربہ باقی نہ چھوڑا بیرسٹر سلطان محمود نے کواپرٹیو بینکوں کے ذریعے غریب لوگوں کے اربوں روپے لوٹے احتساب کورٹس کواپرٹیو بینکوں کی رقم واپس کروانے کے لیے کاروائی کرے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مفادات کا نام ہے یہاں ذاتیات اور برادری کی سیاست نہیں چلتی ۔ عوام کی خدمت میں ہی عظمت ہے ۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ اور فلسفہ کے مغائر ذاتیات کی سیاست کرنے کی پی پی پی میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

بھٹو شہید کے حقیقی دیوانوں کو کوئی خرید نہیں سکتا اور نہ ہی پی پی بکاؤ مال ہے جن لوگوں کی کوئی منزل نہیں وہ رنگ برنگی گاڑیوں پر بیٹھ کر نا معلوم منزل کی طرف روانہ ہوتے ہیں ۔ انھوں نے بیرسٹر سلطان محمود کی طرف سے ناز یبا زبان استعمال کرنے پر کہا کہ بیرسٹر سلطان حواس باختہ ہو گے ہیں ان کے نزدیک اقدار نام کی کوئی چیز نہیں رہی ۔ضمنی الیکشن میں انھیں اپنی سیاست کا پتہ لگ جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اصل جیالے کبھی بھی پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے پی پی کا کارکن کبھی بھی جماعت سے بے وفائی نہیں کر سکتا ۔

متعلقہ عنوان :