مظفرآباد سرینگر انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال،آر پار پھنسے ہوئے 72خالی ٹرکوں میں سے 71ٹرک رات گئے امن پُل عبو رکرگئے

جمعرات 12 فروری 2015 16:44

چناری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء ) مظفرآباد سرینگر انٹرا کشمیر ٹریڈ منشیات سمگلنگ کی بھارتی الزام کے باعث بندش کے بعدڈی جی ٹریڈاینڈ ٹریول اتھارٹی آزاد کشمیر بریگیڈئر (ر)امتیاز وائیں ،اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کے درمیان مذاکرات کے بعد بحال،آر پار پھنسے ہوئے 72خالی ٹرکوں میں سے 71ٹرک رات گئے امن پُل عبو رکرگئے ،جمعرات کے روز ہندوستان کی جانب سے کیلے سے لدے 15 ٹرک امن پُل عبور کرکے چکوٹھی ٹریڈ سنٹر پہنچ گئے ،آزاد کشمیر سے کوئی ٹرک مقبوضہ کشمیر مال لیکر نہ گیا ،تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے گزشتہ جمعہ کے روز آزادکشمیر سے جانے والے ٹرک ڈرائیور عنایت حسین کو گرفتار کرکے اس پر ہیروئن سمگلنگ کاالزام عائد کیاتھا ،جس کے بعد دوطرفہ تجارت معطل ہوگئی تھی جسے دوطرفہ مذاکرات کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں اطراف پھنسے ٹرکوں کو واپس بھیج دیا گیا،واضح رہے کہ پاک بھارت معائدے کے مطابق انٹر اکشمیر ٹریڈ کیلئے ضروری ہے کہ دونوں اطراف سے ٹرک آر پار ہوں مگر آزاد کشمیر سے جمعرات کے روز کوئی ٹرک مقبوضہ کشمیر نہ جانے کے باوجود 15مال بردار ٹرکوں کو بھیج کرہندوستان نے معائد ے کی خلاف ورزی کی ہے ،دریں اثناء گرفتار ڈرائیور عنایت شاہ کے بھائی تصویر شاہ ساکنہ کومی کوٹ اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما جاوید شیخ ،سردار عمران شیخ ،راجہ ندیم شہزاد ،خواجہ شہاب ،راجہ غضنفر شریف نے گرفتار ڈرائیور کی واپسی کے بغیر تجارت شروع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہاآزاد کشمیر سے کوئی بھی تاجر او رٹرک ڈرائیور تجارتی سامان لیکر مقبوضہ کشمیر گیا تو نقصان کی تمام تر ذمہ داری اس پر عائد ہوگی ،انہوں نے کہا کہ ایک غریب مظلوم ڈرائیور کی قربانی دیکر پیسوں کی خاطر تجارت کرنے والے باز آجائیں ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز مداخلت کرتے ہوئے عنایت شاہ اور محمد شفیق کی واپسی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :