مقبول بٹ شہید کی شہادت سے تحریک آزاد ی کشمیر کوتقویت ملی ،مولانا محمد الطاف بٹ

جمعرات 12 فروری 2015 16:48

چناری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء ) سابق امیدوار اسمبلی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد الطاف بٹ نے کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید کی شہادت سے تحریک آزاد ی کشمیر کوتقویت ملی ،مقبول بٹ اور افضل گرو کے عدالتی قتل سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ،کشمیری عوام اپنا حق خودارادیت کے حصول سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ،الطاف بٹ نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ،اور آذادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کیا جاسکتا ،الطاف بٹ نے کہا کہ ہم شرمند ہ ہیں کہ ہم دعاؤں کے علاوہ اپنے مقبوضہ بھائیوں کیلئے کوئی کردار ادا نہ کرسکے، ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی اس طرح مدد نہیں کرسکے جس طرح کردار ادا کرنے کا حق تھا ،کیونکہ بیس کیمپ کی حکومتیں اپنے مفادات کے چکر میں رہی ہیں

متعلقہ عنوان :