شہیدبھٹووشہید بینظیربھٹو کاادنی جیالا،پیپلز پارٹی کاجانثار سپاہی ہوں ،توصیف مرزا

ہفتہ 14 فروری 2015 14:49

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے پبلک ریلیشن آفیسرتوصیف مرزا نے کہاہے کہ شہیدبھٹووشہید بے نظیربھٹو کاادنی جیالااورپیپلز پارٹی کاجانثار سپاہی ہوں میرا جینا مرنا پی پی پی کے لیے ہے سابق صدر آصف علی زرداری ، چےئرمین بلاول بھٹو، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں بھٹوازم کا پرچم سربلندرکھوں گا پی پی پی قیادت حقدارکو حق اداکرتی ہے مجھ جیسے محنت کش کو ذمہ دارعہدہ پربٹھاکر پی پی پی قیادت نے ثابت کیاہے کہ پی پی پی مزدوروں،کسانوں،طلباء اورمظلوم ومحکوم طبقات کی قوت ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی سرپرستی ،رہنمائی وقیادت میں اہم کرداراداکرونگا پارٹی نے جوذمہ داری سونپی ہے اس پرپورااترنے کی کوشش کرونگا میراعہدہ پارٹی قیادت وجیالوں کی امانت ہے پی پی پی کے پرچم شہداء کو سرنگوں نہیں ہونے دونگا بھٹوازم میری برادری ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے آزاد ہاؤس کھوئی رٹہ میں ساجد کشمیری کی طرف سے منعقدہ تقریب اور کھوئی رٹہ کے صھافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کھوئی رٹہ آمد پر جیالوں نے جئے بھٹو،جئے مجید، جئے مطلوب انقلابی،جئے زرداری،جئے بلاول ،جئے فریال تالپور کے نعروں کے ساتھ پرجوش استقبال کیا جگہ جگہ ان پرپھولوں کی پتیاں اورکرنسی نوٹ نچھاورکیے گئے جگہ جگہ آتش بازی کامظاہرہ کیاگیاتمام راستوں کوخیرمقدمی گیٹوں،بینرز پی پی پی کے سہ رنگے پرچموں،پی پی پی قائدین بھٹوشہید،بے نظیربھٹوشہید، آصف علی زرداری ،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، چیئرمین بلاول بھٹواوراتوصیف مرزا کے پورٹریٹس سے سجایاگیاتھا کئی مقامات پر جیالوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اوربھنگڑے بھی ڈا لے توصیف مرزا نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ میں پارٹی کے جیالوں کامشکورہوں کہ انہوں نے میراجگہ جگہ استقبال کیا آج ایک جیالے کی ایڈجسٹمنٹ سے کھوئی رٹہ کے جیالوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں پی پی پی کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیربھرمیں جیالوں کوایڈجسٹ کرکے یہ بات ثابت کردی ہے کہ پی پی پی کارکن دوست تحریک کا نام ہے۔

متعلقہ عنوان :