وزیراعظم آزادکشمیر کی حکومت عوام کی خادم ،حقوق کی نگہبانی ،پاسبانی کا فریضہ تمام وسائل کی کمی کے باوجود جاری رکھے گی،غلام رسول عوامی

ہفتہ 14 فروری 2015 14:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن غلام رسول عوامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی حکومت عوام کی خادم اور ان کے حقوق کی نگہبانی اور پاسبانی کا فریضہ تمام تر مالی وسائل کی کمی کے باوجود جاری رکھے گی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر فوٹوسیشن پر یقین نہیں رکھتے بلکہ خطہ کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی ہی ہمارا مشن ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی صدر انجمن تاجراں سہیل شجاع مجاہد کے مطالبہ پر جنرل بس اسٹینڈ تا سبزی منڈی پری مکس اور آرسی سی روڈ کے 24 لاکھ کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب کی نقاب کشائی کرنے کے موقع پر انجمن تاجراں کے سینکڑوں کارکنوں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مرکزی صدر سہیل شجاع مجاہد نے وزیراعظم آزادکشمیر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کاپوریشن کا خوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری درخواست پر نہ صرف جنرل بس اسٹینڈ بلکہ نانگی اور شہر بھر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے اور کرانے اس موقع پر سابق صدر ارشد منیر ، سینئر نائب صدر انجمن تاجراں ساجد یونس بھٹی ،جنرل سیکرٹری نواز رتیال ، سید مقصود شاد، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور حسین ، چوہدری سواریہ خان ، فاروق بٹ ، شبیر شاہ ، راجہ خالد محمود خان ، وحید خان ، استاد جان ، طاہر کاٹل ، ریاض پراچہ سمیت تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی نہ صرف عوام بلکہ تارجوں کے سامنے بھی کھلی کتاب کی طرح عیاں ہے ۔ ماضی میں میرپور کو فلتھ ڈپو کہنے والے آج اس حقیقت کو تسلیم کر رہے ہیں کہ آج محدود وسائل ، مالی بجٹ میں کمی اور عملہ صفائی نہایت کم تعداد ہونے کے باوجود پورے شہر میں بلاتخصیص صفائی کا عمل جاری و ساری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے احکامات پر 15 مارچ تک نئی سکیموں پر پابندی کا مکمل احترام کرینگے ۔ مگر جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں کوئی مسائل ، غفلت اور کرپشن برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ کے مرد آہن چوہدری عبدالمجید کی حکومت پر 4 کروڑ روپے کے منصوبہ میں 40 کروڑ کی کرپشن کرنے کے الزامات عائد کرنے والے سیاسی بے روزگاروں اور کرپٹ سیاسی مافیا کلب عوامی وزیراعظم کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی سے خائف ہو چکا ہے عوام کو حقوق سے محروم رکھ کر سیاسی دکانداروں اور کلبوں نے جس طرح 66 سال تک عوام کا استحصال کیا اس کا خاتمہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے صرف ساڑھے تین سالوں میں کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل ہونے تک آزادکشمیر کو ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر گامزن کر کے سرخرو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :