
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف تمام جماعتیں متحد ہیں ، پرویز رشید ،
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہیے ،ملوث افراد کو سزا ضرور ملے گی ،دہشتگردی کے خاتمے کے بعد غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی ، امید ہے پاکستان آئندہ میچز جیت جائیگا ،وزیر اطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو
پیر 16 فروری 2015 22:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف تمام جماعتیں متحد ہیں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہیے ملوث افراد کو سزا ضرور ملے گی دہشتگردی کے خاتمے کے بعد غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی امید ہے پاکستان آئندہ میچز جیت جائیگا صحافیوں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن )مکمل ڈسپلن میں ہے،پارٹی صدر ثنا اللہ زاہری جن امیدواروں کو نامزد کریں گے وہی ہمارے امیدوار ہو نگے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کراچی گئے ہیں۔سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں 250 افراد کا قتل کیا گیا ہے، انہیں انصاف ملنا چاہیے اس واقعے میں ملوث افراد کو سزا ضرور ملے گی ۔(جاری ہے)
وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے عدالتی فیصلہ آنے کے وقت ایک نئی درخواست دیدی ہے ، خان صاحب نئی درخواست دے کر مقدمے کو طوالت دے رہے ہیں، خان صاحب نے جتنا زور حکومت کی تبدیلی پر لگایا اسکا 10 فیصد کرکٹ ٹیم پر لگاتے تو آج نتیجہ کچھ اور ہوتا ان سے درخواست ہے کہ وہ قومی سطح کے رہنما ہیں ،انہیں سیاست سمیت کھیل کے شعبے کی بہتری بھی ذمہ داری بھی لینی چاہیے ، پاکستان اور بھارت میچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ میں کرکٹ میں اتنا ماہر نہیں ہوں ، خان صاحب سے جواب پوچھیں۔
ہماری ٹیم اب ہاری ہے تو کیا پہلے جیتی بھی تو ہے۔ امید ہے آئندہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرئے گی۔ہماری بد قسمتی ہے کہ کرکٹ سمیت دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں ہو رہے ہم اپنے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات نہیں دے سکے ۔ دہشتگردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے تاکہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ سکیں۔ سینٹ کے آئندہ انتخابات کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں یہ اتفاق رائے ہے کہ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے بچا جانا چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر صابر شاہ کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے ایک سینئر رہنما ہیں اور مسلم لیگ (ن) اس نشست کیلئے اپنے ایک ہی امیدوار کو ٹکٹ دے سکتی تھی اور اسی لئے صابر شاہ کا نام کورنگ امیدوار کے طور پر شامل کیا گیا۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ نہ صرف کھیلوں کے فروغ کیلئے ضروری ہے بلکہ تجارت، صنعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں ترقی کا انحصار بھی پاکستان میں امن پر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ
-
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
-
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
ملک کا طاقتور طبقہ پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیں؟،صحافی کا سوال، جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہوگا، مرحومہ حمیرا اصغر کے والد کا جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.