پولیس بھرتیوں پر حکومت کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں‘میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کو بھرتی کیا جانا چاہیے‘شدید موسم میں نوجوان محنت و مشقت کرکے اس مرحلے پر پہنچے تو حکومت نے پابندی لگا کر نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن کا بیان

ہفتہ 21 فروری 2015 16:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ پولیس کی بھرتیوں پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کو بھرتی کیا جانا چاہیے۔شدید موسم میں بھی نوجوان محنت و مشقت کرکے اس مرحلے پر پہنچے تو حکومت نے پابندی لگا کر نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

(جاری ہے)

حکمران بھرتیوں میں جیالوں کو نوازنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ ایسے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھرتیوں ہرصورت میں غیرجانبدارانہ اورشفاف طریقے سے ہونی چاہیں۔اسی وجہ سے ہمارے نظام میں بہتری آسکتی ہے۔سیاسی اورسفارشی بنیادوں پر کی جانے والی بھرتیوں سے ہمارے معاشرے میں کسی بھی طور بہتری ممکن نہیں ۔اس کے باعث ہمار ا نظام تباہی کی طرف جائے گا۔حکومت پاکستان کو نوٹس لے اور خطہ میں میرٹ کی پامالی کورکوائے تاکہ میرٹ پر آنے والوں کو ان کا حق مل سکے۔

متعلقہ عنوان :