جڑواں شہروں میں سمیت ملک بھر میں بارشیں و برفباری ،پشاور وجمرود میں ہائی الرٹ جاری
بدھ 25 فروری 2015 13:07
اسلام آباد،راولپنڈی،مظفر آباد،پشاور ،دیر بالا،زیارت(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بارشیں،برف باری ،تیز ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،نالوں اور دریاؤں میں طغیانی ، پشاور میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ بے نظیر ائیر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازیں لیٹ اور منسوخ کر دی گئیں جبکہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 48 گھنٹوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بے نظیر ائیر پورٹ پر ملکی وغیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ،موسم خرابی کی وجہ سے لاہور سے راولپنڈی آنے والی 2فلائٹ کو روک دیا گیا ،برمنگھم سے راولپنڈی آنے والی207 پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے راولپنڈی آنے والی 103 پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ،اسلام آباد سے چین جانے والی 2 پروازوں کو روک دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے کراچی اور سکردوں جانے والے پروازیں موسم خرابی کی وجہ سے شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.