اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/ گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

بدھ 25 فروری 2015 16:48

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔گزشتہ دو روز سے کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش :کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبر پختونخواہ اورشمالی بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

اس دورا ن مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں98ملی میٹر جبکہ مالم جبہ82، پاراچنار72،چترال62، کالام57،راوالاکوٹ55،پٹن 51، دروش،دیر، مظفرآباد، رسالپور44، بالاکوٹ، پشاور (ایئر پورٹ)36،سیدو شریف32، استور31، لوئر دیر30، پشاور (سٹی)28، مری26، بنوں25، کاکول، اسلام آباد(زیرو پوائٹ17، سیدپور13، گولڑہ10)، کوٹلی،15 راولپنڈی(چکلالہ15، شمس آباد14، بوکڑہ09)، چراٹ14، سکردو، چلاس 12 گوجرانوالہ08، کوہاٹ، میرخانی09، بونجی، منگلہ07،لاہور(سٹی)،سیالکوٹ06، گلگت، قصور،لاہور (ایئر پورٹ)05ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کالام میں 06 انچ، چترال میں03انچبرفباری بھی ہوئی۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: اسلام آباد،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سرگودھا ڈویژن )، بالائی خیبرپختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن)،بالائی فاٹا (مہمند ، خیبر، کرم ،اورکزئی ایجنسی) ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد،ساہیوال، بنوں،کوہاٹ اور پشاور ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں/ گرج چمک کیساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔آئندہ 02روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں رات کے درجہ حرارت میں03سے05ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت : سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی04جبکہ دروش، پاراچنار منفی 02 اورکالام میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :