ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمداشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،چوہدری محمود علی ،ریاست تبسم

جمعرات 26 فروری 2015 16:43

میرپور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پی وائی او کے مرکزی وائس چیئرمین چوہدری محمود علی اور پی ایس ایف کے ضلعی جنرل سیکرٹری ریاست تبسم نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمداشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ پی ایس ایف اورپی وائی او کے کارکنان پوری قوت سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کو کامیاب بنارہے ہیں۔

حلقہ ایل اے تھری میرپورکی سیٹ پیپلزپارٹی کو تحفہ میں دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے پی ایس ایف اور پی وائی او کے کارکنان کے ساتھ منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی وائی او کے وائس چیئرمین چوہدری محمود علی اور ریاست تبسم نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں چوہدری محمداشرف کی کامیابی یقینی ہوگی اور مخالفین دیکھتے رہ جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے اسی وجہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمداشرف کو تمام برادریوں کی تائید وحمایت حاصل ہے۔ انشاء اللہ 15 مارچ پیپلزپارٹی کی فتح کا دن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :