تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کرپٹ حکمرانوں کا بولیا بسترا گول کر دے گی ، راجہ سبیل

جمعرات 26 فروری 2015 17:51

کھوئی رٹہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کرپٹ حکمرانوں کا بولیا بسترا گول کر دے گی ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی 15 مارچ کا سورج بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار سینئر وائس صدر یوتھ ونگ ضلع کوٹلی راجہ سبیل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اب پاکستان سے تحریک انصاف کا سونامی آزاد کشمیر میں پہنچ چکا ہے پچھلے 60 سالوں سے آزاد ی کے بیس کیمپ میں لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کا کڑا حتسا ب ہو گا موجودہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ضمنی الیکشن میں حکمرانوں کا امیدوار تک نہیں مل رہا دوسروں کے امیدوار کو خرید کر الیکشن لڑایا جا رہا ہے الیکشن جتوانے کے لیے پوری حکومت میرپور میں بیٹھی ہے لیکن انشاء اللہ پھر بھی کامیابی تحریک انصاف اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہو گی میرپور کے غیور عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب صرف رسمی کاروائی باقی ہے ۔