جب تک ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہو جاتے ہم ووٹ کسی کو نہیں دیں گے‘اگر کوئی امیدوار 15مارچ سے پہلے میاں محمد ٹاؤن کے عوام کو سوئی گیس اور قبرستان کا رقبہ لیکر نہیں دیتا تو الیکشن میں اس کو ووٹ نہیں دینگے‘،صوفی اللہ دتہ خاکسار

ہفتہ 28 فروری 2015 17:38

میرپور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین صوفی اللہ دتہ خاکسار نے کہا کہ 15مارچ سے پہلے پہلے جو امیدوار اسمبلی سوئی گیس پائپ لائن اور قبرستان کیلئے رقبہ میاں محمد ٹاؤن کیلئے لیکر دئے گا تمام لوگ ووٹ اس کو دیں گے اگر کوئی امیدوار 15مارچ سے پہلے میاں محمد ٹاؤن کے عوام کو سوئی گیس اور قبرستان کا رقبہ لیکر نہیں دیتا تو الیکشن میں اس کو ووٹ نہیں دئینگے کیونکہ الیکن کے بعد پھر کوئی امیدوار ہمیں نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد ٹاؤن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوفی اللہ دتہ خاکسار نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اپنے مطالبات حل کروانے کیلئے سب لوگ اکٹھے ہو جاؤ اور سب ملکر یہ ثابت کروائیں کہ جب تک ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہو جاتے ہم ووٹ کسی کو نہیں دیں گے ممتاز علی خاکسار آزاد امیدوار کی حیثیت سے آپکے حقوق کیلئے الیکشن میں کھڑا ہوا ہے اگر آپ سب نے ساتھ دیا تو جیت ممتاز علی خاکسار کی ہو گی جو اس وقت امیدوار اسمبلی وعدہ کر کے سبز باغ دکھا رہے ہیں وہ الیکشن کے بعد پانچ سال آپ کو نظر بھی نہیں آئیں گے اس لئے یہ آپ کیلئے سنہری موقعہ ہے میاں محمد ٹاؤن کے لوگ کسی کے جھانسے میں نہ آئیں اگر آپ نے اتحاد بحال رکھا اور اپنے تمام ووٹ ممتاز علی خاکسار کو دئیے تو جیت آپ کی ہو گی آئندہ پھر ڈیڑھ سالکے بعد آپ کو کوئی امیدوار نہیں ملے گا میاں محمد ٹاؤن میں سوئی گیس کا معاملہ بجلی کا ٹیرف کم کروانے کا ہو یا قبرستان کیلئے جگہ اور پبلک پارک کا معاملہ ہو تو ہمیشہ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے آپ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

آج وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ سب ملکر یہ ثابت کر دیں کہ ووٹ قوم کی امانت ہے کسی ایسے شخص کو ووٹ نہیں دیں گے جس شخص کو ہمار ے مسائل کے ساتھ کوئی دلچسپی نہ ہو اجلاس سے امیدوار اسمبلی ممتاز علی خاکسار ، قاری سعید بھائی ، عابد مغل ، ڈاکٹر ظفر ، شہزاد علی دیگر نے خطاب کیا آزاد امیدوار ممتاز علی خاکسار نے کہا کہ میں نے الیکشن میں آپ کے حقوق حاصل کرنے کیلئے کھڑا ہونے کا اعلان کیا اگر ہم اسی طرح پانچ سال بعد سبز باغ دکھانے والوں کو ووٹ دیتے رہے تو ہمارے مسائل 50سال بھی حل نہیں ہوں گے اس لئے تمام امیدواروں کے ساتھ بائیکاٹ کر کے میاں محمد ٹاؤن کے لوگ مجھے ووٹ دیں فتح آپ کی ہو گی اور بنیادی مسائل بھی حل کرواؤنگا یہ میرا آپ کے ساتھ وعدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :