لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل چھٹ گئے، کراچی میں بارش متوقع
بدھ 4 مارچ 2015 11:13
لاہور/کراچی/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد بادل چھٹ گئے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں ہلکی بارش متوقع ۔پشاور میں تین روز تک وقفے وقفے سے بارش ہوئی تو سردی واپس لوٹ آئی۔ سرد ہواوٴں کے ساتھ سورج کی کرنوں سے نظارے دھلے دھلے نظر آئے۔
(جاری ہے)
لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہی تاہم اس کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے موسم میں خوشگوار خنکی پیدا کر دی جبکہ رات کو آسمان پر گہرے بادل چھانے کا امکان ہے ادھر کراچی سمیت سندھ بھر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد سورج کی سنہری کرنوں نے قدرتی نظاروں کو سحر انگیز بنا دیا۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بھی برفباری کے سلسلے کے بعد دھوپ نکل آئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.