پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ،سیدبازل علی نقوی

بدھ 4 مارچ 2015 16:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے اس لیے کراچی سے لیکر کشمیر تک پوری قوم ملک سے دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے ایک ہے ۔پاک فوج نے دفاع وطن کے لئے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہارصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے انتہائی مضبوط سٹینڈ لیکر قوم کے مورال کو ہائی کیا ہے اور ان کی قیادت اور مضبوط موقف کے باعث پاک سرزمین دہشت گردوں کے لئے تنگ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دفاع وطن کے لئے ہر مشکل گھڑی اور ہر نازک سے نازک موڑ پر قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں کیا اور ان کی امیدوں پر پوری اتری ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال اور قدرتی آفت کے موقع پر بھی پاک فوج اپنے عوام کے شانہ بشانہ موجود ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے لوگوں کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ فوجی جوانوں کی موجودگی میں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر کی برفانی چوٹیوں سے لے کر سیاچن گلیشئر کے مشکل ترین محاذ تک ہر جگہ پاک فوج مستعد اور چوکنا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام اس لیے سکون کی نیند سوتی ہے کہ ہماری فوج سرحدوں پر موجود ہے ۔اس موقع پر وزیرا طلاعات نے دہشت گردی میں شہید ہونے والے افسران ،اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔اور وطن کی حفاظت کے لئے ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا ۔اس موقع پر ان کے درجات کی سر بلندی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :