وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چوہدری اشرف اورنگزیب مغل کی رہائش گاہ پہنچ گئے

میاں محمد ٹاؤن کے مسائل کے حل کی یقین دھانی پراورنگزیب مغل کاچوہدری اشرف کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:22

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چوہدری اشرف اورنگزیب مغل کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ میاں محمد ٹاؤن کے مسائل کے حل کی یقین دھانی اورنگزیب مغل نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی موجودگی میں چوہدری اشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے مسائل ہر صورت میں حل کیے جائیں گئے بن خرماں کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا اور انشاء اللہ 29مارچ کے ضمنی انتخاب میں بھی میاں محمد ٹاؤن کے عوام بھرپور طریقہ سے حصہ لیکر چوہدری اشرف کو کامیاب کروانے میں اپنا کردارادا کریں گے ۔

میرپور اور میاں محمد ٹاؤن کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ اس حلقہ انتخاب سے منتخب ہونے والے نمائندے کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے بڑھے ہیں ۔

(جاری ہے)

اقتدار کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کا میاں محمد ٹاؤن کی عوام بھرپور محاسبہ کرئیگی ۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے چوہدری اشرف کے ہمراہ سیاسی و سماجی رہنماء اورنگزیب مغل کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے مسائل اس وقت مکمل طور پر حل طلب ہیں اور انشاء اللہ چوہدری محمد اشرف منتخب ہو کر میاں محمد ٹاؤن کے مسائل ہر صورت میں حل کرینگے چوہدری اشرف کی شمولیت سے پاکستان پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔ ہمارا کردارواضح ہے اور شفاف ہے لیکن یہاں سے منتخب نمائندے نے اپنی غیر ذمہ دارانہ سوچ اور اقتدار کی ہوس میں رہ کر میرپور سمیت میاں محمد ٹاؤن کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی اور آج یہی وجہ ہے کہ میاں محمد ٹاؤن مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور عوام کی خدمت اور انشاء اللہ یہ ضمنی انتخاب جیت کر عوام کے تمام مسائل کو حل کیاجائیگا۔ اس موقع پر اورنگزیب مغل نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیاجائے۔ منتخب نمائندگان نے ہمیشہ میاں محمد ٹاؤن کے عوام کے حقوق کا استحصال کیا ہے آج سوئی گیس اور قبرستان سمیت پانی بجلی اور کئی دیگر بنیادی مسائل مکمل طور پر حل طلب ہیں جن کے حل کی اشد ترین ضرورت ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کسی نے بھی اس کے مسائل حل نہیں کیے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بن خرماں میں ہزاروں کی تعداد میں ووٹ موجود ہیں جو اپنے مسائل کے حل کیلئے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں اگر آج بھی حکومت نے اس پر توجہ نہ دی تو آئندہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اشرف کی بھرپور طریقہ سے حمایت کی جائیگی اور بن خرماں کے عوام چوہدری محمد اشرف کا بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ چوہدری اشرف میاں محمد ٹاؤن کے مسائل کے حل کیلئے اہم پیش رفت کرینگے

متعلقہ عنوان :