ضمنی الیکشن میرپور آزاد امیدوار اعجاز رضا مضبوط امیدوار بن گئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ضمنی الیکشن میرپور آزاد امیدوار اعجاز رضا مضبوط امیدوار بن گئے ۔ اعجاز رضا کی پذیرائی میں اضافہ ،نیوسٹی میں راجہ حفیظ ، مرزا غلام حسین ،صوفی طالب،راجہ محمد اللہ داد ،راجہ طاہر محمود ،مرزامحمد منشی خان اور محمد مشتاق ودیگر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کر دیا ۔آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی اعجاز رضا نے کہا کہ متاثرین منگلاڈیم پر ہونے والی زیادتیوں اور میرپور کے مسائل پر سلطان محمود اور اشرف نے کیوں خاموشی اختیار کی۔

۔میرپور کے نمائندوں نے ووٹ لیکر میرپور کے لوگوں کے حقوق کا سودا کیا آج ووٹ کس منہ سے مانگ رہے ہیں۔سیاست میں آنے مقصد لوگوں کی خدمت کر کے عوام دلوں پر راج کرنا ہے۔عوام نے 40سال سے آزما رہے اب مجھے آزما ئیں مایوس نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

ضمیر فروشی میرے خون میں شامل نہیں اور نہ میرپور کے عوام کے حقوق کا سودا کروں گا ۔ میرپور کے لوگ باشعور ہیں ان لیڈروں کو گریبان سے پکڑیں جو میرپور کے مسائل پر بات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے ۔

ملک وقوم کے لئے قربانیاں دینے والے متاثرین منگلاڈیم کے گھروں میں پانی چھوڑ کر زبردستی بے دخل کیا گیا۔ لیڈر اپنے عوام کے حقوق کا سودا کرد یں توپھر ان کو عوام پر ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار کرنا پڑتی ہے۔ ۔ منگلاڈیم توسیعی منصوبہ پر متاثرین کے ہنستے بستے گھر اجڑے اور متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر کبھی آواز نہیں اٹھائی ۔

متاثرین کے 16ہزار ذیلی کنبے پلاٹ نہ ملنے کی وجہ سے کرائے کے مکانوں میں ر ہائش رکھنے پر مجبور ہیں۔ نیوسٹی اور قصبے بنیادی سہولیات سے محروم ،نیوسٹی کے سرکاری اداروں میں دیگر حلقوں سے سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئی ۔ جن متاثرین نے نیوسٹی میں گھر تعمیر کئے ان کو درپیش مشکلات کم کی جائیں۔نیوسٹی میں بنیادی سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

نیوسٹی اور قصبوں میں قائم دکانیں نیلام کرنے کے بجائے متاثرین کے بے روزگار نوجوانوں کو دکانیں الاٹ کی جائیں ۔ ۔منگلاڈیم پر ملنے والی رائیلٹی میرپور کی تعمیر ترقی اور متاثرین منگلاڈیم کی بحال آبادکاری پر خرچ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی اعجاز رضا نیوسٹی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ حفیظ ، مرزا غلام حسین ،صوفی طالب،راجہ محمد اللہ داد ،راجہ طاہر محمود ،مرزامحمد منشی خان اور محمد مشتاق ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

انھوں نے کہا کہ میرپور کے عوام مسائل زدہ ہیں ان کو کسی مسیحا کی تلاش تھی ۔آزمائے ہوئے چہروں کو اب نہیں آزمائیں گئے ۔میرپور کے عوام باشعور ہیں اور اپنے حقوق کے لئے ووٹ کی طاقت سے اعجاز رضا کی کامیاب کریں گئے ۔اعجاز ر ضا مہاجرین کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کریں ان کے ساتھ چتان کی طرح کھڑے ہوں گئے ۔

متعلقہ عنوان :