حکومت نے اپنی خفت مٹانے کیلئے پولیس کیخلاف انتقامی کارروائی کی‘شیخ عقیل الرحمن

جمعہ 13 مارچ 2015 15:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایس ایس پی مسعود کشفی اور دیگر پولیس اہلکاران کیخلاف کارروائی کرنا قابل مذمت ہے۔پولیس نے اپنی زمہ داری نبھائی ہے جس کی پاداش میں پولیس کوحکومت نے نشانہ بنایا جو کہ شرمناک فعل ہے۔منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی قابل تحسین ہے۔

حکومت نے اپنی خفت مٹانے کیلئے پولیس کیخلاف انتقامی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی مسعود کشفی ایک فرض شنا س آفیسر ہے جو اپنی زمہ داریاں ایماندار ی سے سرانجام دے رہاہے۔قانون کی گرفت سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے جو بھی اس کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔منشیات فروشوں کو خطہ میں لگام دی جائے تاکہ یہاں کا پرامن ماحول خراب نہ ہو۔حکومت نے کرپٹ اور منشیات کے عادی افراد اپنی صفوں میں بیٹھا رکھے ہیں ۔ان کو تحفظ دینے کی خاطر بے گناہ افراد کوٹارگٹ کیا جاتاہے جیسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :