جماعت اسلامی آزاد خطے سے عوام کی گردنیں آزاد کروانے کے لیے میدان میں اتری ہے ، نثار احمد شائق

منگل 17 مارچ 2015 16:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے سے عوام کی گردنیں آزاد کروانے کے لیے میدان میں اتری ہے عوام سیاسی مداریوں سے جان چھڑانے کے لیے میرپور میں جماعت اسلامی کے امیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال کو کامیاب کروائیں، حکومت آزاد کشمیر فی الفور بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،حکومت گذشتہ 20سالوں سے عوام کو برائے راست حکومت میں عمل دخل سے محروم کیے ہوئے ہے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے شیڈول کا اعلان نہ کیا تو جماعت اسلامی بھرپور تحریک چلائے گی اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے وزراء و ممبران اسمبلی اپنے اختیارات نیچے عوام تک منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاور پالیٹکس کرنے والی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر آئینی خلاف ورزی کی ہے یہ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ برادریوں اور طاقتور سرمایہ داروں کے قبضہ گروپ ہیں جو اقتدار کو اپنی تجوریاں بھرنے اور اپنی برادریوں کی گرفت کو مضبوط کرنے کے لیے پلیٹ فارم پر قبضہ کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اچھے اور غریب کارکنان ہر سیاسی جماعت کے اندر ہیں لیکن وہاں سرمایہ دار اور کرپٹ سیاسی کارکنوں نے ان کو غیر موثر کر دیا ہے سیاسی قیادت کو الیکشن سسٹم کی ریفارمز دلانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی نے آزاد کشمیر کے ہر انتخابی حلقے کا دورہ طے کیا ہے جہاں ہر دوسری سیاسی جماعتوں سے اچھے نیک نام اور تربیت یافتہ سیاسی کارکنوں کو جماعت اسلامی میں شامل کر کے آئندہ انتخابات میں ہر سیٹ پر اپنے افراد کھڑا کریں گے انہوں نے کہا کہ اس کاآغاز میرپور کے ضمنی الیکشن میں نوجوان راہنما انجینئر نعمان اکرم جرال کو ٹکٹ جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں سراج الحق کے عوامی ایجنڈے کو لے کر عوام تک پہنچے گی اور صرف جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی تبدیلی لا ئے گی

متعلقہ عنوان :