ضمنی الیکشن کی پوری فضاء چودھری محمد اشرف کے حق میں ہو چکی ہے‘محمد حسین چٹھہ

بدھ 18 مارچ 2015 14:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی بزرگ راہنما چودھری محمد حسین چٹھہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی پوری فضاء چودھری محمد اشرف کے حق میں ہو چکی ہے ،اگر کسی کو شک ہے تو وہ 29 مارچ کو دیکھ لے،میرپور کے عوام نے اپنے بہتر مستقبل کی خاطر چودھری محمد اشرف کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں،کھاڑک یونین کونسل کو فتح کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں،چودھری محمد اشرف عوامی ایم ایل اے ہیں،جن کو اقتدار کی کوئی ہوس نہیں وہ صرف اپنے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نانگی ہاؤس میں ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چودھری محمد حسین چٹھہ نے کہاکہ چودھری محمد اشرف ضمنی الیکشن جیت کر میرپور کے مسائل پر توجہ دینگے کیونکہ وقت کم ہے اورمسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں،اُنہوں نے کہا ہم سیاست میں رواداری کے قائل ہیں ہمارا خاندان سیاسی ہے اور غریب عوام کی خدمت ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،اُنہوں نے کہا اب میرپور کے عوام کے پاس اپنی تقدیر بدلنے کا موقعہ ہے ، کسی جھوٹے لارے لپے میں آنے کی ضرورت نہیں،29 مارچ کو چو دھری محمداشرف کو کامیاب کرنے کے لیے تیر کے نشان پر مہریں لگائیں اور شہر کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :