پی ٹی آئی جرأت مندانہ پولیس کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ‘ حکومت نے عوام کو غربت کی دلدل میں پھنسا کررکھ دیا ‘ حکومت نے ہمیشہ عوامی حقوق کو اپنے پاؤں کی خاک سمجھا اور پاؤں تلے روندنے کی کوشش کی

تحریک انصاف سٹی کے صدر اکمل عباسی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 20 مارچ 2015 17:02

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف سٹی کے صدر اکمل عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جرأت مندانہ پولیس کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ‘ حکومت نے عوام کو غربت کی دلدل میں پھنسا کررکھ دیا ‘ حکومت نے ہمیشہ عوامی حقوق کو اپنے پاؤں کی خاک سمجھا اور پاؤں تلے روندنے کی کوشش کی۔ وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ حق وباطل کی لڑائی میں عوام ساتھ دیا ‘ آزادکشمیرمیں ظالمانہ نظام کاخاتمہ کرکے دم لیں گے ‘ عوام پرکوئی جبری فیصلہ قابل قبول نہیں ‘ انہوں نے کہاکہ میرپور سٹی تھری سے سیٹ نکال کرآمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی وکٹری کانشان بنائے گی ‘ لوگوں کے درپیش مسائل اُن کی دہلیز پر پہنچانے کی پی ٹی آئی بھرپورکوشش کو جاری وساری رکھے گی ‘ اُن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کامنشور ہی انصاف پرمبنی ہے ‘ عمران خان ملک اور جمہوریت بچانے، متوسط اور غریب طبقات کو اُنکے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میرپور ضمنی انتخابات میں ہلچل مچادے گی، روایتی سیاستدانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں انشاء اللہ بہت جلد کشمیری عوام کو کرپٹ نظام سے نجات ملے گی ۔