کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق تک تحریک آزادی جاری رہے گی
مشن کی تکمیل کے لئے کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، شہداء کی قربانیوں سے کسی کو بھی غداری نہیں کرنے دیں گے کشمیری قیادت کے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کے نام تہنیتی پیغامات
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:27
سرینگر،مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے حکومت اور پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کشمیری عوام کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک تحریک آزادی کشمیر جاری رہے گی اور اس مشن کی تکمیل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پاکستان عوام اور حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا محور ہے کشمیری ریاست کا الحاق پاکستان ہے چاہے کہیں جس طرح جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے شہداء کی قربانیوں سے کسی کو بھی غداری کی اجازت نہیں ہو گی ۔
حریت رہنما فریدہ بہن جی نے اپنے پیغام میں پاکستان کی عوام اور حکومت کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ریاست کا الحاق پاکستان سے چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے جدوجہد شرو ع کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے بھارت پر عالمی سطح پر دباؤ بڑھانا چاہئے ۔(جاری ہے)
مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے پاکستانی عوام اور حکومت کو یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کشمیر کا پاکستان کے الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی جدوجہد سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے ۔
بھارت ظلم و تشدد اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو کچلنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام کی منزل اب بہت قریب ہے اور وہ بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کر کے ہی دم لیں گے ۔ سید صلاح الدین نے پاکستان کی عوام اور حکومت کا کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.