میرپورکاضمنی الیکشن مظفرآباد اوربلوچ کے ضمنی معرکے کی طرح مسلم لیگ ن ہی جیتے گی ‘ 29مارچ کا سورج (ن )لیگ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما راجہ امداد علی طارق کا بیان

جمعرات 26 مارچ 2015 17:10

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) میرپورکاضمنی الیکشن مظفرآباد اوربلوچ کے ضمنی معرکے کی طرح مسلم لیگ ن ہی جیتے گی ‘ 29مارچ کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ امداد علی طارق نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کرابھری ہے مظفرآباد کے ضمنی معرکے میں حکومت سمیت بڑے اتحاد کوشیر نے شکست دے ‘ بلوچ میں بھی شیرکاراج قائم ہوااب 29مارچ کومیرپور میں بھی شیرہی کی بادشاہت قائم ہوگی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکن قائدکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ایک متحد ومنظم ہیں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت قائم کرے گی اورکشمیریوں کی محرومیوں کااز الہ کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :