محکمہ تعلیم ضلع باغ کی بھٹی شریف پر سامراجیت طرز کی یلغار‘عوام بھی کھل کر سامنے آگئے

عوام کو قبائل کی سطح پر لڑایا جارہا ہے جو کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ بن سکتا ہے‘عوام علاقہ بھٹی شریف بھٹی شریف کے جرگے کا بریگیڈ کمانڈر باغ‘ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور جی او سی مری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 29 مارچ 2015 12:35

بیس بگلہ / باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) محکمہ تعلیم ضلع باغ کی جانب سے برادری ازم کے فروغ کی وجہ سے ضلع باغ میں عوام کو قبائل کی سطح پر لڑایا جانے لگا‘عوامی آواز سننے کو کوئی تیار نہیں‘ضلع کی سطح پر بڑا لاوا پکایا جا رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے-محکمہ تعلیم ضلع باغ کی بھٹی شریف پر سامراجیت طرز کی یلغار‘عوام علاقہ بھٹی شریف بھی کھل کر سامنے آ گئے‘ موجودہ حکومت اور باغ انتظامیہ سیاست کی نذر ہو گئی ہے عوام کو قبائل کی سطح پر لڑایا جارہا ہے جو کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ بن سکتا ہے-بھٹی شریف کے جرگے کا بریگیڈ کمانڈر باغ‘ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور جی او سی مری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ-عوامی جرگے کا کہنا ہے کہ کبھی سکول کی ایس ایم سی پرچہ کرنے کبھی مقامی قاری کی آسامی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی دھمکی تو کبھی مقامی استاد کو معطل کرنے کی دھمکی محکمہ تعلیم باغ کو مہنگی پڑے گی‘ بھٹی شریف سکول کو تالے لگانا منظورآسامی کو منتقل کرنا منظور مگر باہر سے کسی قاریکو حاضر نہیں ہونے دیں گے-ظلم ناانصافی اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے-ہمارے اسلاف نے برما اور اٹلی کے محاذوں پر جا کر عالمی جنگوں میں جرات کی داستانیں رقم کیں ہم بھی ہر محاذ پر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں-ہمارے اسلاف نے پرائمری سکول کو اپنی مدد آپ کے تحت1974ء کو شروع کیا1976ء کو راجہ سبیل مرحوم نے پرائمری سکول منظور کروایا‘2007ء کو یہاں قاری کی آسامی منظور ہوئی-آج ادارے کے طلباء کی تعداد 200 ہے-اب مقامی قاری کو برادری ازم کی بنیاد پر فارغ کر کے جیالے کو بھرتی کیا جا رہا ہے-گزشتہ سال عوام نے عارضی طور پر ایک مدرس کا انتظام کیا اے ای او نے ہٹا دیاحالانکہ تنخواہ کی ضرورت عوام پوری کر رہی تھی-چھ ہزار آبادی کے گاؤں میں ایک کو بھرتی نہیں کیا جاتا جبکہ دو ہزار آبادی والے گاؤں میں دو سے چار آسامیاں تخلیق کی جاتی ہیں-بھٹی شریف کے جرگہ نے ہنگامی اجلاس میں ضلع باغ کے بریگیڈکمانڈر‘ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر‘ جی او سی مری سے بذریعہ پریس اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیں کیونکہ موجودہ حکومت اور باغ انتظامیہ سیاست کی نذر ہو گئی ہے عوام کو قبائل کی سطح پر لڑایا جارہا ہے جو کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ بن سکتا ہے-

متعلقہ عنوان :