بیس بگلہ/باغ‘ محکمہ برقیات کی غفلت‘ برسوں سے بجلی کے پولوں پر نصب لکڑی کے کراس تبدیل نہ کئے جاسکے

بجلی کی اس مین لائن کے نیچے بے شمار گھر اور تعلیمی ادارے ہیں‘فوری درستگی نہ کی گئی اور کوئی سانحہ رونما ہو گیا تو ذمہ دارمحکمہ ہوگا‘عوام علاقہ

اتوار 29 مارچ 2015 12:35

بیس بگلہ /باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) محکمہ برقیات کے حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے‘ بجلی کے پولوں پر برسوں سے نصب بوسیدہ لکڑی کے کراس تبدیل نہ کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے‘ اس جان لیوا کام کو فوری درست نہ کیا گیا تو کسی بھی نقصان کا ذمہ دار محکمہ ہو گا-تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کے اعلی حکام کی غفلت کے باعث جہالہ ‘ملوٹ تا بیس بگلہ بجلی کی ایچ ٹی پولوں پر برسوں سے نصب لکڑی کے بوسیدہ کراس تبدیل نہ کئے جا سکے-اس مین لائن کے نیچے کئی مکانات اور تعلیمی ادارے خطرے میں زد میں ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں-محکمہ نے نوٹس نہ لیا تو آئندہ کسی بھی وقت یہ کراس بارشوں میں ٹوٹ سکتے ہیں جس سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے-عوام علاقہ جہالہ ‘ چلندراٹ‘ پیل ‘ سارمنڈل‘ ملوٹ‘ بنگراں ‘غنی آباد‘ بیس بگلہ‘ بھٹی شریف ‘ چناٹ نے محکمہ برقیات کے اہلکاروں کو اس خطرناک اور جان لیوا کام کو فوری طور پر درست کرنے کی اپیل کی ہے ورنہ کسی بھی نقصان کا ذمہ دار محکمہ برقیات ہو گا-

متعلقہ عنوان :