محمد طاہر کھوکھر کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے ہونیوالے نقصان پر اظہار افسوس

جمعرات 2 اپریل 2015 17:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے آزادکشمیر بھر میں بارشوں کے باعث تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ یہ قدرتی آفت ہے لیکن سرکاری ادارے اگر دیانتداری اور فرض شناسی سے کام کریں تو نقصانات کم سے کم ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم، وزراء سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ عوام کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور حکومت ترجیحی بنیادوں پر ایسے متاثرین کی فوری مدد کرے جن کے گھر تباہ ہوئے ہیں اور وہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی مدد کرے گی اور ان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائیگی۔

متعلقہ عنوان :