میرپور ضمنی الیکشن میں خواتین نے تاریخ میں پہلی بار بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیاجو حقیقی تبدیلی کی علامت ہے، فرحین رفیق

جمعرات 2 اپریل 2015 17:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف خواتین ونگ آزادکشمیر کی جنرل سیکرٹری فرحین رفیق نے کہا ہے کہ میرپور ضمنی الیکشن میں خواتین نے تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جوکہ حقیقی تبدیلی کی علامت ہے۔تحریک انصاف خواتین ونگ آزادکشمیر بھر میں صدر آسیہ رفیق ایڈووکیٹ کی قیادت میں متحد ومنظم ہے۔

آسیہ رفیق کی جاندار اور متحرک قیادت کیوجہ سے میرپور الیکشن میں خواتین نے بھرپور حصہ لیا اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد میں تحریک انصاف خواتین ونگ کے زیر اہتمام میرپور ضمنی الیکشن کے حوالہ منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اب تبدیلی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

فرحین رفیق نے کہا کہ خواتین نے میرپور الیکشن ایک بڑی تعداد میں نہ صرف حق رائے دہی استعمال کیا بلکہ اپنے امیدوارن کے لیے کمپین میں بھی بھرپور حصہ لیا جو کہ ایک اچھی علامت ہے۔ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی جماعت یاتحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ صدر خواتین ونگ آسیہ رفیق کی قیادت میں آزادکشمیر بھر کی خواتین متحد ومنظم ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین کا اہم رول ہوگا۔

متعلقہ عنوان :