آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے جماعت دہم کا مطالعہ پاکستان کا لیا گیا پرچہ منسوخ کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) مطلع کیا جاتا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ جاری امتحان ثانوی سالانہ 2015پارٹ II(دہم)کے دوران مورخہ 30-03-2015بروز سوموار مضمون مطالعہ پاکستان گروپ دوم کا لیا گیا پرچہ بوجوہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔اب یہ پرچہ مورخہ 17-04-15بروز جمعتہ المبارک بوقت9.00بجے صبح دوبارہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایسے جملہ طلباء/طالبات ریگولر +پرائیویٹ جنہوں نے مطالعہ پاکستان کے پرچہ کا امتحان گروپ دوم میں دیا تھا انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ اب وہ اپنے متعلقہ امتحانی سنٹر میں نئی متذکرہ تاریخ کو شامل امتحان ہوں گے جملہ ریگولر طلباء /طالبات کو نئی رول نمبر سلپ ان کے متعلقہ ادارہ جات کے ذریعے اور پرائیویٹ طلباء /طالبات کو گھر کے پتہ پر ارسال کردی گئی ہیں متذکرہ امتحان میں شامل نہ ہونے والے طلباء /طالبات اس پرچہ میں فیل قرار پائیں گئے اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :